اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علی شمخانی نے آج تہران میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ مارٹن لیڈگارڈ سے ملاقات میں کہا کہ ایران آج بھی عراق کی ملت مظلوم کی حمایت کرکے دہشتگردی کے خلاف موثر ترین کردار ادا کررہا ہے۔ علی شمخانی نے دہشتگردی کو عالمی امن و استحکام کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا دہشتگردی کے اسباب و عوامل جو کہ سیاسی، سکوریٹی اور عقیدتی ہوتے ہیں ان کی بیخ کنی کی ضرورت پر تاکید کی۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد نیک نیتی اور سچائي سے، علاقائي ملکوں کی توانائيوں کے مطابق اور کسی بھی ملک کے اقتدار اعلی کو نقصان پہنچائے بغیر سیاسی، تسلط پسندانہ اھداف اور سکیورٹی مسائل سے ماورا ہونا چاہیے۔ علی شمخانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف ملت فلسطین اور ملت شام و عراق کی حمایت کو اپنا دینی اور واجب فریضہ سمجھتا ہے۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران پختہ عزم اور نیک نیتی کے ساتھ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسے سونپي گئي ذمہ داریوں کےعوض مکل طرح سے اپنے حقوق کا خواہاں ہے اور ہر طرح کی توسیع پسندی کو مسترد کرتا ہے۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ایران کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ یہ امید کرتے ہیں کہ اختلافات کے باوجود ایٹمی مذاکرات جامع اتفاق پر منتج ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲